Friday, December 1, 2017

ماضی سے باہر

تعلقات بہتر ہونے کی بجائے۔۔۔مزیدبگڑتے ہی کیوں چلے جاتے ہیں؟

کیونکہ ہم ماضی سے باہر ہی نہیں نکلتے...

میرے ایک جاننے والے ہیں...گو کےان کی شادی کو سات سال ہوگئے ہیں...مگر دونوں میاں بیوی نے...ابھی تک... ایک دوسرے کے ساتھ۔۔۔رہنا نہیں سیکھا...جب بھی وہ لڑتے ہیں...پرانی باتیں لے کر...بیٹھ جاتے ہیں...اتنے سال پہلے تم نے یہ کیا...تم نے وہ کیا...تم تو ایسے تھے...تم تو ویسی تھی...میں نے تمہارے لئے یہ یہ کیا...تم نے میرے لئے کیا کیا؟...ایک دوسرے پر کئے گئے احسانات جتاتے ہیں...بات اتنی بڑھ جاتی ہے کہ...تعلق کا "ت" بھی نہیں بچتا...پھر بچوں کا سوچ کر...دو دشمن ایک ساتھ ...رہنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں...بظاہر بات ختم ہو جاتی ہے...مگر اندر کڑواہٹ کڑہتی رہتی ہے...

پچھلے دنوں مجھے...ان کی لڑائی دیکھنے کا اتفاق ہوا تو...لڑائی میں صرف ماضی تھا...ماضی کی مثالیں تھی...کافی دیر تومجھے...کچھ سمجھ ہی نہیں آئی کہ...دونوں لڑ کس بات پر رہے ہیں...جب بعد میں...بات سمجھ آ بھی گئی تو وہ بھی...کوئی لڑنے والی بات نہیں تھی...ہاں لڑنے کا بہانہ ضرور بن سکتی تھی...

جب میں نے دونوں کو۔۔۔یہ کہتے سنا کہ۔۔۔اگر مجھے بچوں کی۔۔۔فکر نہ ہوتی تو۔۔۔تمہارے ساتھ ایک دن بھی نہ گزاروں۔۔۔تومیں نے دونوں سے کہا کہ...اگر آپ کو بچوں کی اتنی فکر ہے تو...ایک دوسرے کے ساتھ۔۔۔محبت سے رہنا سکھیں۔۔۔بچوں کوآئے روز۔۔۔ "تماشا" دکھا کر...کونسی "تعلیم" دے رہے ہیں..اگر آپ ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہ سکتے تو...برائے مہربانی...بچوں کا بہانہ بنا کر...دشمن کے ساتھ رہنے کہ بجائے...تعلق سے باہر نکل جائیں...کیونکہ میدانِ جنگ میں۔۔۔بڑے ہونے والے بچے۔۔۔جذباتی طور پر۔۔۔جل جاتے ہیں۔۔۔

خیرباقی باتیں چھوڑیں...مجھےبس ایک بات بتائیں...آپ دونوں تعلق کو...مزید بگاڑنا چاہتے ہیں یا...بہتر بنانا چاہتے ہیں؟...دونوں کا ایک سا جواب تھا کہ...ہم تعلق کو جتنا بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں...یہ اتنا بگڑتا چلاجا رہا ہے...میں نے کہا کہ..."تعلق۔۔۔لڑنے...ایک دوسرے پر...احسان جتانے...تلخ باتیں دہرانے سے...بہتر نہیں بنتا...جو بیت گیا...اسے بار بار باتوں میں لانے سے...بھلا تعلق کیونکر بہتر بن سکتا ہے؟۔۔۔ آپ دونوں ایک بار مل کر...اچھے سے اپنے ماضی کو حل کر لیں اور...دوبارہ کبھی اسے درمیان میں نہ لائیں"...

یہ بات صرف...میاں بیوی کے تعلق ...تک ہی محدود نہیں ہے...بلکہ ہر تعلق میں...ماضی کو ماضی ہی رہنا چاہیئے...اسے کبھی حال میں لا کر...حال کی حالت ۔۔۔خراب نہیں کرنی چاہیئے...

ہمارے تعقات بہتر نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ...ہم مرے ہوئے ماضی کو...اپنے مقصد کے لئے...زندہ رکھتے ہیں...جو سال...دو سال...چار سال پہلے ہوا...اسے دھراتے رہتے ہیں...غلطیاں سب سے ہوتی ہیں...مگر اس کا مطلب ہرگز ہرگز یہ نہیں ہے کہ...جو ساتھ رہ رہا ہے...اُسے ساری عمر سزا دی جائے...تعلق اور عمر قید میں...کچھ تو فرق ہونا چاہیئے

No comments:

Post a Comment

**Public Health Challenges: Addressing Malnutrition, Infectious Diseases, and Healthcare Infrastructure Deficiencies**

# **Public Health Challenges: Addressing Malnutrition, Infectious Diseases, and Healthcare Infrastructure Deficiencies** ## **Introduction**...