جسے شک ہو چیک کرلے اور خبردار مجھ سے کوئی نہ پوچھے میں نے یہ تحقیق کیوں کی
فیس بک پر پاکستانی نوے پرسنٹ لڑکے کراچی کے ہیں
اور پاکستانی پچانوے پرسنٹ لڑکیوں کی پروفائل پر لاہور لکھا ھے
فیس بک پر پاکستانی مردوں کی اوسط عمر پینتیس سال ھے
اور خواتین کی اوسط عمر ان کی پروفائل کے مطابق سترہ سال ھے
پاکستانی مرد عموما ایک سال بعد ڈی پی چینج کرتے ہیں
اور خواتین دن میں سات ڈیپیاں تبدیل کرتی ہیں
پاکستانی ننانوے پرسنٹ مردوں کی پروفائل پر تاریخ پیدائش سن مہینے اور بعض ایک کے تو ٹائم بھی ساتھ درج ہوتا ھے
جبکہ صرف ایک پرسنٹ خواتین ہیں جنہوں نے زیادہ سے زیادہ بھی پیدائش کی تاریخ لکھی ہوتی ھے وہ بھی بغیر سن کے
پاکستانی پتلے دبلے لڑکے عموما باڈی بلڈرز کی ڈی پیز فیورٹ کے بہانے لگائے رکھتے ہیں
جبکہ پاکستانی موٹی لڑکیاں زیادہ تر دبلی پتلی لڑکیوں کی تصاویر لگاتی ہیں میری ستائیس محبوباوں پر تحقیق کے مطابق ڈی پی اگر زیادہ ہی کمزور ہو تو لڑکی یقینی طور پر اور ویٹ کا شکار ہوتی ھے
پاکستانی مرد زیادہ غمگین ہوں تو ڈھونڈ ڈھونڈ کر لطیفے اور مزاحیہ پوسٹس شئیر کرتے ہیں
جبکہ پاکستانی لڑکیاں خوش ہوں تو بھی سڑی ہوئی غمگین شاعری پوسٹ اور لائک کرنا پسند کرتی ہیں
ہر پاکستانی مرد جو فیس بک پر ایک سال رہے اوسطا" تین مرتبہ سچی محبت کرتا ھے
اور ہر پاکستانی فیمیل آئی ڈی جو محبت میں پڑتی ہے وہ ایک ہی بار محبت کرتی ہے پھپھو کے یا خالہ کے بیٹے سے باقی فیس بک پر مقصد دیگر عاشقوں کو ذلیل کرکے اس پھپھو کے بیٹے سے زبردستی کی منگنی کا بدلہ لینا ہوتا ھے
ہر پاکستانی مرد کم.از کم ایک عدد فیک آئی ڈی کبھی نہ کبھی بنا چکا ھے
اور پاکستانی لڑکیاں اپنا آئی ڈی نیم کم از کم دوبار ضرور تبدیل کرتی ہیں
دس میں سے ساڑھے نو پاکستانی لڑکیاں تصویر سینڈ کرکے کہتی ہیں دیکھ کر ڈیلیٹ کردینا
اور دس میں سے پونے دس پاکستانی لڑکے وہ تصویر ڈیلیٹ نہیں کرتے
تحقیق جاری ھے
Friday, December 1, 2017
Pskistani Facebook
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
**Public Health Challenges: Addressing Malnutrition, Infectious Diseases, and Healthcare Infrastructure Deficiencies**
# **Public Health Challenges: Addressing Malnutrition, Infectious Diseases, and Healthcare Infrastructure Deficiencies** ## **Introduction**...
-
An Overview of Medical Facilities in Pakistan: Challenges and Opportunities Healthcare is a cornerstone of any nation's development, a...
-
Hi, Mommy.... I' m your baby. You don't know me yet, I'm only a few weeks old. You're going to find out about me soon, thoug...
-
In the ever-evolving landscape of digital media, Pakistani YouTubers have played a significant role in shaping online discourse. However, w...
No comments:
Post a Comment