جو لوگ کہتے ہیں
سب لڑکیاں ایک جیسی ہوتی ہیں وہ یہ پوسٹ ضرور پڑھیں۔
کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو سادگی میں اپنی مثال آپ ہے۔
جو اپنی کوئی بھی چیز لینے سے پہلے اسے اسلام اور فیشن کے ترازو میں تولتی ہے۔
کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو آئی بروز نہیں بناتی۔
کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جس کی سادگی کی مثال وہ پردہ دار خاتون بھی نہیں جو گھر سے باہر تو نہیں نکلتی مگر گھر بیٹھے ہر فیشن اڈاپٹ کرتی ہے۔
جی ہاں میں کسی ان پڑھ گنوارکی بات نہیں کر رہی میں ایک پڑھی لکھی لڑکی کی بات کر رہی ہوں۔جس نے یونیورسٹی تک تعلیم حاصل کی۔
سب جانتے ہیں وہاں کا ماحول بھی اور لوگ بھی۔
میں ذاتی طور پہ اس لڑکی کو جانتی ہوں۔
لوگ اس پہ باتیں کرتے کہ پینڈو ہے۔
غریب ہے وغیرہ
یہ سب میں سنتی تو مجھے اس پہ ترس آتا اپنی دوستوں سے چھپ کے اس سے بات کرنے کی کوشش کی تاکہ اسکی کچھ مدد کر سکوں
لیکن اس کا جواب سن کر میری زبان گنگ ہو گئی۔
میں نے جب اسے بتایا کہ کلاس کے لڑکے لڑکیاں اس کے بارے میں ایسا خیال رکھتے ہیں۔
تو وہ مسکرائی اور بولی نہ میں غریب ہوں اور نہ ہی میں اس لیے سادہ ہوں کہ میرے پاس پیسہ نہیں۔
اللہ کا دیا سب کچھ ہے مگر اس ذات کے لیے اپنی ساری خواہشات کو پیدا ہونے سے پہلے ہی مار دیتی ہوں جس نے جنت کا وعدہ فرمایا ہے۔
وہ مذید آنکھیں جھپکاتے ہوئے بولی اگر میں خود کو سجا سنوار کے گھر سے نکلوں اور کوئی مرد مجھے محبت کی نگاہ سے دیکھے اور اسکے دل میں میرے لیے ہلکی سی بھی چاہت پیدا ہو یہیں سے برائی کی ابتدا ہو جاتی ہے۔
قصور اس مرد کا نہیں میرا ہوگا۔
دوسری بات میں اگر چاہوں تو سارے فیشن کر سکتی ہوں میرا گھرانہ اتنا مذہبی نہیں ہے میرے بابا ریٹائر فوجی ہیں میری ماما سکول میں پڑھاتی ہیں 3 بہنیں ہیں وہ بھی یہ سب مجھے کرنے سے روکتی ہیں لیکن میری کوشش ہے کہ میں انھیں بدلوں وہ مجھے نہیں۔
میرا بھی دل کرتا ہے میں تنگ پاجامہ اور شرٹ پہنوں،
بال کھلے چھوڑ کے گھوموں پھروں۔
مگر اپنے پروردگار کو کیا جواب دونگی یہ سوچ کے کانپ جاتی ہوں۔
اور مجھے لوگوں کی باتیں سنائی بھی نہیں دیتیں۔
یہ کہ کر وہ چلی گئی اور میں اپنی جگہ بیٹھی یہ سوچتی رہی کہ آج کل کی اسلام کی بیٹی کدھر چل پڑی ہے کیا وہ اسلام کی بیٹی ہی نہیں؟
میری بہنو اس بارے سوچنا ضرور
Friday, December 1, 2017
کہانی ایک لڑکی کی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
**Public Health Challenges: Addressing Malnutrition, Infectious Diseases, and Healthcare Infrastructure Deficiencies**
# **Public Health Challenges: Addressing Malnutrition, Infectious Diseases, and Healthcare Infrastructure Deficiencies** ## **Introduction**...
-
An Overview of Medical Facilities in Pakistan: Challenges and Opportunities Healthcare is a cornerstone of any nation's development, a...
-
Hi, Mommy.... I' m your baby. You don't know me yet, I'm only a few weeks old. You're going to find out about me soon, thoug...
-
In the ever-evolving landscape of digital media, Pakistani YouTubers have played a significant role in shaping online discourse. However, w...
No comments:
Post a Comment