کل رات شاپ بند کرتے وقت میری کسٹمر کی کال آئی کیا میرا ڈریس تیار ہے میں نے کہا جی بلکل تیار ہے آپ صبح فرسٹ ٹائم آکر لیجانا
تو اسنے کہا کہ میری مجبوری ہے آپ ایسا کریں یہ ڈریس مجھے پہنچادیں میں آپکو 1000 روپے اکسٹرا دونگی پہنچانے کے
انھوں نے اپنے گھر کا ایڈریس سینڈ کیا جو قریب ماڈل ٹاؤن میں واقع تھا
خیر میں نے جب بائیک نکالی تو باہرتو ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی تو میرا پروگرام کینسل ہو گیا میں نے انہیں کال کی کہ میں نہیں آسکتا باہر ٹھنڈ ذیادہ ہے
خیر میرا گھر میری شاپ کے قریب ہی ہے جب گھر پہنچا تو حسبے معمول میں نے ہیٹر اون کیا اور کمرے کا ٹمپریچر 25 ڈگری پہ کیا اور میری عادت ہے کہ سونے سے پہلے میں Facebookپہ اپنے دوستوں کی وال چک کرتا ہوں
کہ آج کس کس نے کیا کیا پوسٹ کیا ہے اچانک اس تصویر پہ نظر پڑی میں نے سوچا یار دفع کرو یہ تو ہےہی لالچی
پھر میرے ذہن میں آیا یار مجھے بھی کچھ دیر پہلے 1000 روپے کی لالچ دی گئی لیکن میں کیوں نہیں گیا ?
۔اتنے میں ایک میسیج پہ نظر پڑی کہ یار نجیب خادم حسین کی زبان چک کر ،،میرے ذہن میں اپنے والد کی باتیں یاد آئی کہ پتر تلخ لہجہ والے اکثر سچے ہوتے ہیں میٹھے لہجے والے زیادہ تر منافق ہوتے ہیں ، ،،محبوب سے دور نزدیکی کی بھی کوئی بات نہیں ہوتی کوئی دور رہ کر بھی اویس قرنی ہوجاتا ہے اور کوئی پاس رہ کر بھی ابوجہل رہتا ہے
میری نید اڑگئی کافی دیر سوچتا رہا کہ کیا میرا ایمان مکمل ہے کیونکہ میں نے اپنے بیٹے کو اپنے سینے سے لگایا ہوا تھا جبکہ حضورﷺ کا فرمان عالی ہے کہ تب تک تمہارا ایمان مکمل نہیں ہے جبتک میں ؐ تمہارے مال و جان و اولاد سے زیادہ عزیز نہ ہوجائوں ،،
. ہم مسلکی اختلافات میں اتنے آگے نکل چکے ہیں کہ ہمیں یہ بھی نظر نہیں آتا کہ سامنے والا وہابی دیوبند بریلوی سے پہلے ایک مسلمان ہے
.مجھے اپنے آپ شرمندگی محسوس ہوئی کہ وہ معزور بندہ ویل چیئر پہ بیٹھ کر ناموس رسالت کا پہرے دار بن گیا اور ۔میں نے کیا کیا
۔میں بروز محشر حضورﷺ کو کیا منہ دیکھائونگا کہ وہ معذور شخص ختم نبوت ؐ کی خاطر برفانی رات روڈ پہ گزاری وہ بھی کھلے آسمان میں ایک چارپائی پہ اور میں گرم کمرے میں بیٹھ کر بجائے ختم نبوت پہ پہرا دینے کے الٹا تنقید کرتا رہا وہ تو پیروں سے معذور ہونے کے باوجود چوکیدار تھا لیکن میں آنکھیں ہونے باوجود اندھا
.عطاءاللہ شاہ بخاری نے فرمایا تھا کہ اگر ایک انگریز بھی ختم نبوت پہ میرا ساتھ دیگا تو اسکا ساتھ بھی مجھے قبول ہے اور حضورﷺ کے ختم نبوت پہ اپنی عقل کو جواب دےدو کیونکہ یہ عقل کا نہیں عشق کا معاملہ ہے
مہر علی شاہ صاحب نے کہا تھا کہ اگر میں مر بھی جائوں اگر میری ضرورت پڑے تو میری لاش کو ختم نبوت ؐ کی تحریک میں لےجانا
۔اور مفتی محمود رح نے ختم نبوت ؐ پہ پہرا دیا تاکہ ہماری نوجوان نسل فتنے قادیانیت کو پہچانے اور جہنم کی آگ سے بچسکے
.اور نوجوان نسل کا یہ حال ہے
.مجھے اپنے آپ پہ شرمندگی ہوئی میری یہ حالت ہے تو میں اپنے بیٹے کو کیا نصحت دونگا
.شرمندگی سے مجھے رونا آگیا میں اپنا وہی زخم کا نشان دیکھنے لگا جب میں چھوٹا تھا تو ایک دن میں نے اپنی ماں کو حد سے زیادہ تنگ کیا تو میری ماں غصے میں آکر لکڑی ماری تو نوک میری کمر پہ لگی تو تیزی سے خون بہنے لگا تو میری ماں تڑپ اٹھی تھی
میں نے اپنے رب سے کہا یااللہ آپ تو مجھسے ستر مائوں جتنا پیار کرتے ہو میری خطا معاف فرما جواب آیا
﷽
اِنَّ اللّـٰهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوْفٌ رَّحِيْـمٌ°
بے شک اللہ لوگوں پر بڑا مہربان
نہایت رحم والا ہےـ
سورۃ البقرۃ(١٤٣)
No comments:
Post a Comment